مال روڈ کے تاجروں کی ڈی سی سے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

مال روڈ کے تاجروں کی ڈی سی سے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر سہیل محمود بٹ(راڈ والے) اورجنرل سیکرٹری زاہد میر نے ڈی سی او لاہور مدثر نذیر سے ملاقات کی۔ میٹنگ میں مال روڈ سے متعلقہ مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر سہیل محمود بٹ نے گزشتہ روز ڈی سی او کے ساتھ میٹنگ میں مال روڈ کے مسائل کے حوالے سے آگاہی دی۔ انہوں نے ڈی سی لاہور کو بتایا کہ یہاں پر تاجروں کو پانچ بڑے مسائل کا سامنا ہے جن میں سب سے بڑا مسئلہ پارکنگ کاہے۔اس کے علاوہ انکروچمنٹ کی بھی بھرمار ہے، سڑکوں کے حوالے سے بھی مرمت کا کام ہونے والا ہے۔ سٹریٹ لائٹس اور صفائی نظام انتہائی ابتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام مسائل ایسے ہیں جن کو فوری طور پر حل کیا جانا چاہیے۔

 کیونکہ یہ بنیادی مسائل ہیں تاجروں کو ان مسائل کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بعد ازاں کمشنر لاہور مدثر نذیر نے تمام مسائل سننے کے بعد ان کو فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور ایک پانچ رکنی کمیٹی بنانے کا بھی حکم دیا تاکہ تاجروں کے ان مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے ڈی سی لاہور نے کہا کہ تاجر برادری کو ریلیف دینا اور ان کے مسائل کو حل کرنا کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور آج مجھے جن مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے میری کوشش ہوگی کہ میں جلد سے جلد ان مسائل حل کروائیں۔۔۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -