مانگا منڈی میں تجاوزات کی بھرمار،سڑکیں بازار سکڑ گئے

مانگا منڈی میں تجاوزات کی بھرمار،سڑکیں بازار سکڑ گئے

  

مانگا منڈی (ملک ممتاز حسین+ملک احسان الٰہی)مانگا منڈی میں تجاوزات کی بھرمار کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔مانگا منڈی شہر اور نواحی علا قہ، ملتان روڈ اور مانگا روڈ کی آبادیوں میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار ہو چکی ہے۔تحصیل انتظامیہ نے تجاوزات کے خاتمے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اے سی عدنان بدر نے ڈی سی کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریش کیا تھا۔ اُن کے تبادلے تجا وزات کے خلاف کو ئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ ناجائز تجاوزات کی بھرمارکی وجہ سے ملتان روڈ سڑک 120 فٹ کی بجا ئے اس وقت فروٹ کی ریڑھی،رکشہ اور چنگچی والو ں کے ناجا ئز قبضہ جما نے کی وجہ سے تنگ ہو کر رہ گئی ہے اس وقت سڑک سکڑ کر صرف 40فٹ رہ گئی ہے دوسری طرف ٹیوٹا ویگن والوں نے سڑک کے درمیان غیر قانونی سٹینڈ بنارکھا ہے کنڈکٹر ٹریفک کی رو ا نی کو متا ثر کر کے سوا ریا ں بٹھا نے میں مصرو ف نظر آتے ہیں۔ ان کو کو ئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ ڈولفن پولیس اور تھا نہ مانگا پولیس سمیت متعلقہ انتظامی افسران اور اہلکار کوئی نوٹس نہیں لیتے۔ شہریوں محمد یعقوب بھٹی،محمد جا وید،محمد اکرم،ندیم احمد،ملک نوید،نور احمد اور فیصل حیات نے ڈی سی لاہور اور سی سی پی او لاہور پولیس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -