STEM کامقصدٹیکنیکل تعلیم کو فروغ دینا ہے، عشرت اللہ نیازی

 STEM کامقصدٹیکنیکل تعلیم کو فروغ دینا ہے، عشرت اللہ نیازی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ پنجاب لاہورمیں پہلے STEMCompetition  کا انعقاد کیا گیا۔اس مقابلے میں ضلعی قائد کے تمام طلبہ نے بھرپور حصہ لیا۔سیکرٹر ی سکولز ڈاکٹر سہیل شہزادنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دیگر شرکاء تقریب میں ڈائریکٹر جنرل قائد عشرت اللہ خان نیازی، ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آصف مجیدشامل ہیں۔ڈائریکٹر جنرل قائد عشرت اللہ خان نیازی نے شر کاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ اساتذہ  STEM ایجوکیشن کو ترجیحاتی بنیاد پر تعلیم میں شامل کریں گے۔ اس کامقصد اساتذہ اور طلبہ کوٹیکنیکل اور عملی تعلیم سے روشناس کرانا ہے۔ STEM ایجوکیشن چار بنیادی مضامین پر مشتمل ہیں جس میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی شامل ہیں۔سیکرٹر ی سکولز ڈاکٹر سہیل شہزادنے شر کاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی ترقی ہمارے اساتذہ پر منحصر ہے۔

 قوم کا سرمایہ ہے  اس طرح کے مقابلوں سے قابل بچوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملتا ہے.  تقریب کے آخر میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ ؛طالبات اور اساتذہ میں سرٹیفیکیٹ اورکیش پرائز تقسیم کیے گئے۔ سیکریٹر ی سکولز ڈاکٹر سہیل شہزاداور ڈائریکٹر جنرل قائد عشرت اللہ خان نیازی نے   تقریب کے آخر میں طلبہ کے  بنائے گے   STEMماڈلز  کا دورہ کیا انکی حوصلہ افزائی کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -