نادرا دفتر چوہنگ میں سفارشی کلچر عام، ایس او پیز نظرانداز

نادرا دفتر چوہنگ میں سفارشی کلچر عام، ایس او پیز نظرانداز

  

چوہنگ (نامہ نگار ) چوہنگ نادرا دفتر میں سفارشی کلچر عام ہے اور کورونا ایس او پیز پر بھی عملدرآمد نہیں ہوتا،دفتر کا عملہ خود ماسک پہنتا ہے نہ ہی سینی ٹائزر استعمال ہوتا ہے۔تفصیلات کے مطابق چوہنگ نادرا کا دفتر کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کروا رہا۔دفتر میں داخلے کے وقت قطاربناتے وقت سماجی فاصلے کے لئے نشانات نہیں لگائے گئے۔دفتر میں داخل ہونے کے بعد نادرا کا عملہ نا ماسک لگاتا ہے اور نا سینی ٹائزر کا استعمال کرتا ہے۔ عوام کا احکام بالا سے مطالبہ ہے کہ اس دفتر میں بھی کرونا ایس او پیز  پر عمل درآمد کروایا جائے منظور نظر افراد اور سفارشی کلچر کا خاتمہ کیا جائے۔دفتر کا عملہ عوام کو کام کرنے کی بجائے بار بار چکر لگواتا ہے۔شہریوں کو کسی قسم کی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوئی عملی اقدامات دیکھنے کو نہیں ملتے۔ انچارج نادر دفتر کا موقف لینے کے لیے کوشش کی گئی مگر انہوں نے اپنا کوئی بھی موقف پیش نہیں کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -