ایس او پیز کی خلاف ورزی، 25دکانیں سٹورز، 9ریسٹورنٹ، 4شادی ہال سیل 

ایس او پیز کی خلاف ورزی، 25دکانیں سٹورز، 9ریسٹورنٹ، 4شادی ہال سیل 

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں،25دکانیں اور سٹورز، 9 ریسٹورنٹ، 4 شادی ہالز سیل جبکہ مجموعی طور پر 38 دکانوں و سٹوروں،میرج ہالز، ریسٹورنٹس اور 75 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کورونا ایس او پیز کے حوالے سے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 6 دکانوں و سٹوروں اور 7 ریسٹورنٹس کو سیل کروایا اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے  4 میرج ہالز اور 7 دکانوں کو سیل کروایا جبکہ 50 ہزار 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے 12 دکانوں اور 2 ریسٹورنٹس کو سیل کروایا جبکہ اوورچارجنگ پر 15 ہزار اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی عائد کئے جا رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -