ایپکا کا مطالبات کے حق میں سیکرٹریٹ چوک پر احتجاجی مظاہرہ

ایپکا کا مطالبات کے حق میں سیکرٹریٹ چوک پر احتجاجی مظاہرہ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)ایپکا پاکستان کی متحدہ کال پر ملک گیر باشمول آزاد کشمیر ریلیاں اور احتجاج,لاکھوں ملازمین پنجاب،سندھ،بلوچستان،خیبر پختونخواہ،گلگت بلتستان،آزاد کشمیر، اسلام آباد کام چھوڑ کر سڑکوں پر نکل آئے۔جس میں لوکل گورنمنٹ کمپلیکس ساندہ روڈ سے آنے والی ریلی کی قیادت مرکزی صدر ایپکا پاکستان  باجی محمد ارشاد چوہدری نے کی، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ انار کلی سے ظفر علی خاں نے ریلی کی قیادت کی اور ٹاؤن ہال سے محمد سلطان مجددی نے قیادت کی،تینوں ریلیاں سیکرٹیریٹ چوک پر اکٹھی ہوگئیں۔ حاجی محمد ارشاد چوہدری،  ظفر علی خاں،سلطان مجددی و دیگر نے مطالبہ کیا پانچ دن کے اندر تفریق  کا خاتمہ، وفاقی کلرکوں اور کلاس فور ملازمین کی اَپ گریڈیشن، بیوروکریسی کی طرح بلا امتیاز 150فیصد تنخواہوں میں اضافہ،یوٹیلٹی الاؤنس،ہاؤس ریکوزیشن  اور گروپ انشورنس  کی رقم ریٹائرمنٹ پر دینے کا وفاقی اور صوبائی حکومتیں اعلان کریں ورنہ 2 فروری کو ملک بھر کے تمام سیکرٹیریٹ کا مکمل گھیراؤ کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -