سیشن عدالت سے 3افراد اسلحہ سمیت گرفتار
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت سے تین مسلح افراد کواسلحہ سمیت گرفتار کرلیاگیا گرفتار ملزموں میں سید نیاز حسین،خلیل احمداور اخترحسین شامل ہیں سیکورٹی انچارج انسپکٹر مبشر اعوان کے مطابق ملزم نیاز حسین اسلحہ سمیت احاطہ عدالت تک پہنچ گیا تھا ملزم سید نیاز حسین ویگو ڈالانمبری اے ڈی ایم 057 پر سوارتھا ملزم سے نائن ایم ایم گلوک پستول،پانچ میگزین اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں اسی طرح سیشن عدالت ججز گیٹ سے ایک ملزم خلیل جبکہ سیشن عدالت بابا گراؤنڈ سے ملزم اختر حسین کو اسلحہ سمیت گرفتارکیا گیا ملزمان کو تھانہ اسلام پورہ کے حوالے کردیاگیا۔