شیراکوٹ کے علاقے میں 28سالہ خاتون کی پنکھے سے لٹکی نعش برآمد

شیراکوٹ کے علاقے میں 28سالہ خاتون کی پنکھے سے لٹکی نعش برآمد

  

لاہور(کرائم رپورٹر)شیراکوٹ کے علاقے میں 28سالہ خاتون کی پرسرار ہلاکت 4بچوں کی ماں کی لاش پنکھے سے لٹکتی پائی گئی پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کردیا تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ کے علاقے بابوصابو کے قریب رہائش پذیر 28سالہ نصرت بی بی کی لاش پرسرار طور پر اپنے کمرے میں لٹکی پائی گئی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کوپوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق نصرت بی بی 4بچوں کی ماں تھی اس کا شوہر عظمت علی ڈرائیور ہے اس سے تفتیش کی جارہی ہے  یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اس نے خودکشی کی ہے یا قتل ہے اس حوالے سے تفتیش جاری کی ہے۔

مزید :

علاقائی -