بیرون ملک منشیات سمگلنگ کرنیوالا ملزم گرفتار، ہیروئن برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے کارروائی کے دوران بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق اے این ایف حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تلاشی کے دوران مسافر کے ٹرالی بیگ سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر کی اے این ایف کے مطابق ہیروئن کو بڑی مہارت کے ساتھ ٹرالی بیگ میں چھپایا گیا تھا ملزم حسن اکرم جوکہ گوجرانوالہ کا رہائشی ہے لاہور سے اٹلی بذریعہ قطر ایئرز وے جا رہا تھا