پہلا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 220پر ڈھیر: پاکستان نے 4وکٹوں پر 33رنز بنالئے 

پہلا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 220پر ڈھیر: پاکستان نے 4وکٹوں پر 33رنز بنالئے 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 220رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی‘ ڈین ایلگر 58 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے“یاسر شاہ  تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بالر رہے‘نعمان علی‘ شاہین شاہ آفریدی نے 2، 2‘حسن علی نے ایک  وکٹ اپنے نام کی جنوبی افریقہ  نے  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ابتدائی چند اوورز میں پاکستانی بالرز نئی گیند کے ساتھ لائن ولینتھ سے بالکل عاری نظر آئے اور 4اوورز میں مہمان بلے بازوں نے 28رنز جڑ دیے۔پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 30کے مجموعی اسکور پر پہلا میچ میچ کھیلنے والے عمران بٹ نے سلپ میں شاندار کیچ لے کر ایڈن مرکزم کی اننگز کا خاتمہ کردیا جنہوں نے 13رنز بنائے۔راسی وین ڈر ڈوسن اور ڈین ایئلگر نے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کراتے ہوئے اسکور کو 63تک پہنچایا لیکن اس مرحلے پر وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں ڈوسن کی 17رنز کی اننگز رن آؤٹ کی شکل میں اختتام کو پہنچی۔فاف ڈیو پلسیی اور ڈین ایلگر نے 45رنز کی شراکت قائم کی لیکن یاسر شاہ کے ہاتھوں ڈیو پلیسی کی اننگز اختتام کو پہنچی پاکستان کو آخری کامیابی حاصل ہوئی جب شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر لنگی نگیدی ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 220رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ  تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بالر رہے جبکہ نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی نے 2، 2 جبکہ حسن علی نے ایک  وکٹ اپنے نام کی۔جواب  افریقہ کی پہلی اننگز 220رنز کے جواب میں پاکستان کی جانب سے عابد علی اور  اور اپنا پہلا میچ کھیلنے والے  عمران بٹ نے اننگز کا آغاز کیامگر پانچویں اوور میں عابد علی4رنز بنا کر کیگسو ربادا کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔ پاکستان کو دوسرا نقصان ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ کی صورت میں 15 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا وہ 9 رنز بنا کر  ربادا کا ہی شکار بنے۔ اس کے بعد امید تھی کہ کپتان بابر اعظم سابق کپتان اظہر علی کے ہمراہ کوئی لمبی اننگز کھیلیں گے مگر پاکستان کو 26 کے مجموعی سکور پر اس وقت دھچکا لگا جب کپتان بابر اعظم بھی 7 رنز بنا کر کیشو مہاراج کی گیند پر  ایل بی ڈبلیو  ہو گئے۔ پاکستان کو چوتھا نقصان 27 کے سکور پر اس وقت اٹھانا پڑا جب نائٹ واچ کی ذمہ داری نبھانے کیلئے آئے شاہین شاہ آفریدی کھاتہ کھولے بغیر نوریج کی گیند پربولڈ ہو گئے۔  پہلے روز کے کھیل کا جب اختتام ہوا تو اظہر علی  اور فواد عالم 5,5 کے انفراد سکور پر کریز پر موجود تھے اور پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 33 رنز بنائے ہیں۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -