ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کی تاریخ تبدیل 

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کی تاریخ تبدیل 

  

  

 دبئی(نیٹ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  نے آئی پی ایل2021 کی وجہ سے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کی تاریخ تبدیل کر دی۔ٹیسٹ چمپئن شپ کو پہلے 10 جون سے لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلا جانا تھا، آئی پی ایل کا فائنل بھی اسی تاریخ کے  قریب ہونے کا امکان ہے تاہم ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل اب 18 جون سے کھیلا جائے گا۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی ا?ئی) کے مطابق ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل اب 18 سے 22 جون تک کھیلا جائے گا اور 23 جون کا دن ریزرو رہے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ فائنل کی تاریخوں کو تھوڑا آگے بڑھایا گیا ہے، جس سے آئی پی ایل ختم ہونے کے بعد ٹورنامنٹ کے لئے ضروری علیحدگی کو مکمل کرنے میں کوئی پریشانی نہیں آئے گی۔

یاد رہے کہ ا?ئی پی ایل کا پروگرام ابھی طے نہیں ہوا ہے تاہم اس ٹورنامنٹ کے مئی کے ا?خر میں ختم ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں جگہ یقینی بنانے کے لئے بھارت (430 پوائنٹس)، نیوزی لینڈ (420 پوائنٹس) اور ا?سٹریلیا (332 پوائنٹس) کے ساتھ پہلی تین پوزیشنز پر براجمان ہیں انگلینڈ نے بھی سری لنکا کو 0-2 سے شکست دے کر اس دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دیا۔سری لنکا کے خلاف فتح کے بعد انگلینڈ اب ا?سٹریلیا سے محض کچھ پوائنٹس پیچھے ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -