قومی ٹیم کی جانب سے عمران بٹ اور نعمان علی کا ٹیسٹ ڈیبیو

قومی ٹیم کی جانب سے عمران بٹ اور نعمان علی کا ٹیسٹ ڈیبیو

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی طرف سے عمران بٹ اور نعمان علی  نے  ڈیبیو کیا۔قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ کو یونس خان اور نعمان علی کو یاسر شاہ نے ٹیسٹ کیپ دی۔ شیئر کی گئی ویڈیو میں نعمان علی  اور عمران بٹ نے ٹیسٹ کیپ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ٹیسٹ کیپ ملنے پر گفتگو کرتے ہوئے نعمان علی اور عمران بٹ نے کہا کہ ٹیسٹ کیپ حاصل کرنے کے لیے زندگی بھر محنت کی، جو آج وصول ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ اب پوری کوشش ہوگی کہ قومی ٹیم میں بھی پر فارم کروں۔نعمان علی نے کہا کہ میرے نانا مجھے کہا کرتے تھے کہ تم پاکستان کے لیے کھیلو گے، آج ان کا یہ خواب پورا ہوا، میرے ٹیسٹ ڈیبیو پر پوری فیملی، والدین بہت خوش ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -