غلط فیصلوں کااحساس ہونے پر امپائرنگ چھوڑ دونگا، علیم ڈار

غلط فیصلوں کااحساس ہونے پر امپائرنگ چھوڑ دونگا، علیم ڈار

  

کراچی(آئی این پی)پاکستانی امپائر علیم ڈار نے کہا ہے کہ میں نے اپنا کام صحیح اور ایمانداری کے ساتھ کیا ہے۔ جس دن مجھے محسوس ہوا کہ میں اچھا نہیں کر پا رہا یا مجھ سے مزید نہیں ہو پا رہا، اس دن امپائرنگ کرنا چھوڑ دوں گا۔ایک انٹرویو میں علیم ڈار نے کہا کہ بعض وقت فیصلے غلط ہوسکتے ہیں، آپ کو شک کا فائدہ بھی ملتا ہے۔لیکن جس دن مجھے لگا کہ مجھ سے فیصلے غلط ہو رہے ہیں امپائرنگ چھوڑ دونگا۔

اور جو میں دیکھ رہا ہوں اس پر میں اعتماد نہیں کرسکتا تو اس دن امپائرنگ چھوڑ دوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی طرح امپائرز بھی ہوم گراونڈ پر امپائرنگ کرنا چاہتے ہیں۔ میں بہت خوش ہوں کہ دو بہترین ٹیموں کے میچ میں اپنی خدمات سرانجام دوں گا۔ مجھے اپنا کام پسند ہے اور اسے کرنے میں مزہ آتا ہے۔علیم ڈارنے کہا کہ یہ بہت بڑا اعزاز ہے اور تھوڑا دباو بھی ہے جو کہ معمول کی بات ہے لیکن یہ 3 سے 4 اوور بعد ختم ہوجائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -