پی ٹی آئی کے 23 بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے گئے، اکبر ایس بابر

  پی ٹی آئی کے 23 بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے گئے، اکبر ایس بابر

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن و  فارن فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی کے 23 بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے گئے۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو  میں اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کے وکیل پیش نہیں ہوسکے اور تحریک انصاف نے کارروائی مؤخر کرنے کی درخواست کی۔انہوں نے بتایا کہ اسکروٹنی کمیٹی کا آئندہ اجلاس 2 فروری کو ہوگا، ہم نے اسکروٹنی کمیٹی میں پی ٹی آئی کے دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست کی،  اسکروٹنی کمیٹی کے پاس دستاویزات ہمیں فراہم نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں جبکہ پی ٹی آئی کے 23 بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے گئے۔اکبر ایس بابر کا کہنا تھاکہ عمران خان نے بیان دیا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی اوپن ہونی چاہیے 

کبر ایس بابر

مزید :

صفحہ اول -