آصف زرداری کابختاور کو شادی کے موقع پر نئے گھر کا تحفہ

  آصف زرداری کابختاور کو شادی کے موقع پر نئے گھر کا تحفہ

  

کراچی(سٹاف رپورٹر)سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کو شادی کے موقع پر نئے گھر کا تحفہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق سابق صدر کی جانب سے تحفہ میں دیا جانے والا نیا گھر بلاول ہاؤس کے احاطے میں تعمیر کیا گیا ہے۔دوسری جانب بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کی رہائش گاہ والا پورشن بلاول بھٹو زرداری کے لئے مختص کردیا گیا ہے،اس گھر میں آصفہ بھٹو، بختاور بھٹو والا حصہ بھی بلاول کے حوالے کردیاگیاہے۔سابق صدر کی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کے لئے بھی نیا پورشن تعمیر کیا جارہا ہے جس کا کام آخری مراحل میں ہے۔دوسری طرف بلاول بھٹوزرداری کی اپنی دونوں ہمشیرہ بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو کے ہمراہ سیلفی سوشل میڈیا پرمقبول ہوگئی۔گزشتہ روز بختاور بھٹو زرداری نے اپنا 31واں یومِ پیدائش منایا تھا اور اس ضمن میں جہاں انہیں دنیا بھر سے مختلف پیغامات موصول ہوئے تو وہیں ان کے بھائی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی اپنی بہن کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت سیلفی شیئر کی۔مذکورہ سیلفی میں بلاول بھٹو کے ہمراہ بختاور بھٹو، آصفہ بھٹو اور ان کی خالہ صنم بھٹو کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

تحفہ

مزید :

صفحہ اول -