قومی اسمبلی،شاہ محمود قریشی اور راجہ پرویزاشرف میں تلخ جملوں کا تبادلہ

 قومی اسمبلی،شاہ محمود قریشی اور راجہ پرویزاشرف میں تلخ جملوں کا تبادلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور راجہ پرویز اشرف کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اجلاس کے دور ان وزیر خارجہ نے کہاکہ سندھ میں ضمنی انتخاب میں انتظامیہ کو استعمال کرتے ہیں،ہمیں اس ایوان میں آکر جمہوریت کا درس دیتے ہیں آپ کو شرم آنی چاہیے جس پر راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ آپ جس زبان میں بات کریں گے ویسی ہی زبان میں جواب دیں گے اجلا س کے دور ان نوید قمر نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر تحریک التواء  پیش کردی عمر ایوب نے کہاکہ تحریک التواء کی دل کھول کر حمایت کرتا ہوں  اپوزیشن دل کھول کر اور بڑے جگرے کے ساتھ پھر جواب سننے کا بھی حوصلہ رکھے وزیر مملکت علی محمد خان وزیر مملکت پارلیمانی امور نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کو ایوان میں مائیک پر آئین یاد آتا ہے یہاں سے نکلتے ہی یہ آئین کو بھول جاتے ہیں،سپیکر کے پاس آنے کا وعدہ کرکے ن لیگ نہیں آئی قومی اسمبلی نے رائے شماری کے بعد محسن داوڑ کے ترمیمی بل پیش کرنے کی تحریک مسترد کردی،ترمیمی بل کی مخالفت میں 99 اور حق میں 89 ووٹ آئے۔
تلخ جملے 

مزید :

صفحہ اول -