پی ٹی آئی کا جمعیت علما ء اسلام کیخلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف نے جمیعت علما اسلام کیخلاف فارن فنڈنگ کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فرخ حبیب نے درخواست تیار کرلی۔ درخواست میں جے یو آئی کے سابق رہنما حافظ حسین احمد کے ٹی وی انٹرویو کا ٹرانسکرپٹ شامل ہے جس میں حافظ حسین احمد نے فضل الرحمن کے لیبیا اور عراق سے فنڈنگ لینے کا اعتراف کیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمان سمیت جے یو آئی کے کئی رہنما دونوں ممالک لیبیا اور عراق کا متواتر دورہ کرتے تھے، جمعیت علما اسلام کے خلاف الیکشن ایکٹ کے خلاف کارروائی کی جائے۔
فروخ حبیب