ٹرمپ کے مواخذے کی دستاویز جلوس کی شکل میں ایوان سے سینیٹ منتقل 

  ٹرمپ کے مواخذے کی دستاویز جلوس کی شکل میں ایوان سے سینیٹ منتقل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) امریکی سینیٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سے سبکدوش ہونے کے بعد ان کے خلاف مواخذے کے مقدمے کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس نے بائیڈن انتظامیہ کے دو مزید وزراء کی توثیق کردی۔ روایت کے مطابق ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی قرارداد منظور ہونے کے بعد سپیکر نینسی پلوسی کی اجازت سے ان پر سینیٹ میں باقاعدہ مقدمہ چلانے کیلئے مواخذے کی دستاویز کو ایوان نمائندگان سے ایک جلوس کی صورت میں پہنچا دیا گیا۔ یہ دستاویز ایوان کی کلرک نے سارجنٹ ایٹ آرمز کے ہمراہ سینیٹ میں پہنچے اور ان کے عملے کے حوالے کیا۔ سینیٹ نے ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے دوسرے مقدمے کو شروع کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ سپیکر نے جن نو افراد کو مقدمے کا مینجر مقرر کیا ہے وہ بھی جلوس میں شامل تھے۔ سابق صدرٹرمپ کو مقدمے میں پیشی کا باقاعدہ سمن بھیجا جارہاہے۔ اس دوران سینیٹ نے بائیڈن انتظامیہ کے دو اہم ارکان وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اور پہلی خاتون وزیر خزانہ جنیٹ ییلن کی بھی توثیق کردی جنہوں نے اپنے اپنے محکموں کا چارج سنبھال لیا ہے۔
ٹرمپ 

مزید :

صفحہ اول -