بیشتر یورپی مما لک اور برازیل پر امریکی سفری پابندیاں برقرار، جنوبی افریقہ بھی شامل

     بیشتر یورپی مما لک اور برازیل پر امریکی سفری پابندیاں برقرار، جنوبی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اظہر زمان، بیورو چیف) صدر بائیڈن نے سابق انتظامیہ کی طرف سے اکثر یورپی مما لک اور برازیل پر عائد سفری پابندیوں کو برقرار رکھتے ہوئے ان میں جنوبی افریقہ کا اضافہ کر دیا ہے انہوں نے سوموار کی شام اس سلسلے میں ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اور ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا ہے جس کے تحت امریکہ داخل ہونے والے تمام مسافروں کے لئے ضروری ہو گا کہ ان کے پاس منفی کورونا ٹیسٹ کا سرٹیفکیٹ ہو یہ پابندی ہر ایک پر لاگو ہو گی چاہے وہ امریکی شہری ہو یا غیر ملکی مسافر ہوں۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ یورپ کے متعدد ممالک کے علاوہ برطانیہ، آئرلینڈ اور برازیل پر پہلے کی طرح پابندیاں جاری رہیں گی اس کے علاوہ اس فہرست میں جنوبی افریقہ شامل کیا گیا ہے جہاں کورونا کی ایک نئی قسم سامنے آئی ہے۔ دوسرے آرڈر کے مطابق تمام مسافروں کیلئے ضروری ہو گا کہ ان کے پاس کورونا وائرس کا منفی ٹیسٹ یا اس سے مکمل صحت یاب ہونے کا سرٹیفکیٹ ہو۔
سفری پابندیاں 

مزید :

صفحہ اول -