براڈشیٹ پر قوم کیساتھ اربوں کے  فراڈ کا احتساب ہوگا، سلیم مانڈوی والا

براڈشیٹ پر قوم کیساتھ اربوں کے  فراڈ کا احتساب ہوگا، سلیم مانڈوی والا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ اگر چیئرمین نیب کی باتوں میں صداقت ہوتی تو آج تک نیب نے کوئی ریکوری کی ہوتی، نیب ابھی تک کوئی ریکوری کرنے میں ناکام رہا ہے، اچھا ہے کاروباری طبقے کے مسائل سننے کے لئے چیئرمین نیب مختلف چیمبر آف کامرس کے دورے کر رہے ہیں۔اپنے ردعمل سلیم مانڈوی والانے کہا میں جلد چیئرمین نیب کو نیب کی کاروائیوں سے تنگ آ کر کاروبار بند کرنے والوں کی فہرست بھجوا وں گا۔پاکستان سے باہر کاروبار منتقل کرنے والوں کی فہرست نیب کو بھجوائی جائے گی۔یہ وقت ہے چیئرمین نیب کاروباری افراد اور خواتین کے خلاف نیب کاروائیاں بند کرے۔ نیب کے ادارے میں صرف جھوٹے ریفرنس دائر کئے جاتے ہیں اور میڈیا ٹرائل کیا جاتا ہے۔افسوس ہے نیب کے بے جا نوٹسز اور جعلی ریفرنسز کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں آ رہی۔ سینیٹ میں نیب کی تمام کاروائیوں پر کھل کر بات کی جائے گی۔براڈشیٹ کے سنگین معاملے پر ایوان بالا میں بحث کی جائے گی۔براڈشیٹ معاملے پر قوم کے ساتھ اربوں روپے کے فراڈ کا مکمل احتساب کیا جائے گا۔
 سلیم مانڈوی والا

مزید :

صفحہ اول -