وزیراعلٰی سندھ کا ڈاؤ کے منصوبو ں کیلئے 400ملین دینے کا اعلان 

وزیراعلٰی سندھ کا ڈاؤ کے منصوبو ں کیلئے 400ملین دینے کا اعلان 

  

 کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈا ؤنیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر انتظام سندھ انفیکشئیس ڈیز اسپتال نیپا چورنگی کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاؤنیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی اور اسپتال کا عملہ بھی موجود تھا وزیراعلی نے اسپتال کی کارکردگی اور مریضوں کو دی جانے والی سہولتوں پر گہرے  اطمینان کا اظہار کیا اور اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج کی ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اس ضمن میں حکومت ڈاو یونیورسٹی  سے مکمل معاونت کرے گی مریضوں کے علاج میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔قبل ازیں  وزیر اعلی سندھ  نے ڈاو یونیورسٹی اوجھا کیمپس  میں ڈاو بائیو فارما سیوٹیکل مینو فیکچرنگ فیسیلٹی اور ڈاو ریسرچ اینڈ ڈائیگناسٹکس کمپلیکس کے افتتاح کے بعد خطاب میں  یونیورسٹی کے دو  مختلف پرجیکٹس  کے لیے چار سو ملین (چالیس کروڑ) روپے کی گرانٹ  دینے کا اعلان کیا  اور تقریب  میں موجود  سیکریٹری ہیلتھ سندھ ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی  کو ہدایت کی اس ضمن میں کاغذی کارروائی مکمل کرکے پیش کریں تاکہ کابینہ کی منظوری کے بعد اس پر عمل درآمد کے تقاضے پورے کیے جائیں وزیراعلی نے کہا کہ اس وقت حائل مالی مشکلات کے باعث چار سو ملین روپے کی رقم ایک مشکل ہدف ہے لیکن ڈا ؤنیورسٹی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی  طرح  ایک طبی  تعلیمی ادارے کی طرز پر بہترین انداز میں کام کر رہی ہے اس کے کام کو جاری رہنا چاہیے مالی مشکلات کے باعث کہیں یہ کام رک نہ جائے اس لئے مطلوبہ رقم معینہ مدت میں فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی قبل ازیں ڈا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈا یونیورسٹی نے سانپ کے زہر کا علاج اور کتے کے کاٹے کی ویکسین بنانے کے پروجیکٹ پر اپنے وسائل سے 500 ملین روپے خرچ کر دیے ہیں سانپ کے زہر کی ویکسین پاکستان میں این آئی  ایچ اسلام آباد کے بعد ڈا یونیورسٹی میں تیار ہو سکتی ہے  جبکہ یہ ملکی سطح پر کروڑوں روپے خرچ کرکے درآمد کی جاتی ہے اس لیے ہمیں اس کی پیداواری گنجائش بڑھانا ہوگی جس  کے لئے سو ملین روپے کی ضرورت ہے وہ فراہم کرنے کی درخواست ہے پروفیسر سعید قریشی نے کہا کہ سیرو بایولوجی بلڈنگ کی چوتھی منزل پر جینیٹک جنیومک زیر تعمیر ہے درکارجدید مشینری کی درآمد کے لیے ٹینڈر دیے جاچکے ہیں ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے اس سلسلے میں مالی معاونت فراہم کی ہے اس کیعلاوہ ہمیں خون کے اجزا سے تیار ہونے والی دواں کی تیاری کا لائسنس بھی مل چکا ہے انسانی جان بچانے میں استعمال ہونے والی  ان دواں کی تیاری کے لیے پیداواری سہولت بڑھا ناہوگی اس کے لیے تین سو ملین روپے کی ضرورت ہے جس کی فراہمی کے لئے آپ سے درخواست ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت  حکومت سندھ کی مالی معاونت سے ڈا یونیورسٹی میں ٹراما سینٹر کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے جو جلد ہی کام کا آغاز کر دے گا شہر کے شمالی اور مشرقی علاقوں کے لوگوں کوقریب ترین  فوری طبی سہولت اس ٹراما سینٹر میں دستیاب ہوگی

مزید :

صفحہ اول -