سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذہ کا آرٹیکل سینیٹ میں پیش

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذہ کا آرٹیکل سینیٹ میں پیش

  

 واشنگٹن(آئی این پی)  امریکی ایوان کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذہ کا آرٹیکل سینیٹ میں پیش کردیا گیا،سابق صدر پر امریکی کیپٹل ہل میں ہونے والے فساد کو بھڑکانے کا الزام ہے۔امریکی میڈیا کے  مطابق سینیٹ میں کارروائی کا آغاز 8 فروری سے ہو گا اور ایوان بالا فیصلہ کرے گا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ یا انہیں دوسری بار صدارتیامیدوار بننے سے روکا جائے یا نہیں۔یہ واضح نہیں ہے کہ کارروائی کیسے ہو گی اور وہ کب تک چلے گیں یا ہر فریق گواہ کو کال کرنے کا اہل ہو گا یا نہیں۔واضح رہے کہ ایوان زیریں ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی دو بار منظوری دے چکا ہے۔ 

 ڈونلڈ ٹرمپ

مزید :

صفحہ اول -