محمود خان کا بیوہ محمد علی شاہ باچہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار
پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سابق صوبائی وزیر محمد علی شاہ باچا کی بیوہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔