صحافیوں کو جدید سہولیات سے آرستہ کرنا مشن ہے، کامران بنگش 

صحافیوں کو جدید سہولیات سے آرستہ کرنا مشن ہے، کامران بنگش 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹاف رپورٹر)ترجمان خیبرپختونخوا حکومت و وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے منگل کے روز خیبر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ڈیجیٹل جرنلزم کٹس کی تقسیم بارے میں منعقدہ تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ معاون خصوصی کامران بنگش نے صحافیوں میں ڈیجیٹل صحافت کے حوالے سے کٹس تقسیم کیں۔ اس موقع پر پشاور پریس کلب کے صدر ایم ریاض اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر فدا خٹک سمیت دیگر صحافی بھی موجود تھے۔منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے معاون اطلاعات کامران بنگش نے کہا کہ صحافیوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنا ہمارامشن ہے۔ کیونکہ ڈیجیٹل صحافت اب ایک حقیقت بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا ڈیجیٹل صحافت کے ذریعے اب مسائل سے باخبر رہنا مزید آسان ہو گیا ہے۔کامران بنگش نے اس موقع پر تقریباً 550 صحافیوں کو ڈیجیٹل صحافت کی کٹس حوالے کیں۔ ڈیجیٹل کٹس کی تقسیم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ امید ہے کہ صحافی جدید سہولیات حاصل کرکے آزاد اور مثبت صحافت کو تقویت دیں گے۔ صحافیوں سے اپیل کرتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہر وقت حکومتی قصیدے پڑھیں جائیں بلکہ حقیقت کو پیشہ ورانہ انداز میں عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کالونی سمیت صحافیوں کے دیگر تمام ایشوز کو مل کر حل کریں گے۔ جبکہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی ہمہ وقت تیار ہوں۔ 

مزید :

صفحہ اول -