چیف سیکرٹری کی ایئرپورٹ کے اطراف میں پتنگ بازی روکنے کیلئے منظم پلان کی ہدایت 

چیف سیکرٹری کی ایئرپورٹ کے اطراف میں پتنگ بازی روکنے کیلئے منظم پلان کی ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ائیرپورٹ کے اطراف غیر قانونی عمارات سمیت پتنگ بازی روکنے کے لئے منظم پلان بناکر قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائے۔ اس حوالے سے چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آئی جی پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی سمیت انتظامی سیکرٹریز اوردیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں پشاور ائیر پورٹ کے اطراف غیر قانونی عمارات،پتنگ بازی اور پیشہ ور بھکاریوں کے حوالے سے تفصیلی بحث ہوئی اور چیف سیکرٹری نے متعلقہ حکام کو  ائیرپورٹس کے ارد گرد صفائی یقینی بنانے سمیت ائیرپورٹ کے اطراف میں قائم غیر قانونی عمارات، ہوائی فائرنگ اورکبوتر بازی کیخلاف سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ لاؤڈ سپیکر کے بے جا استعمال پر بھی پابندی عائدکی جائے۔ انہوں نے محکمہ داخلہ اور محکمہ سماجی بہبود پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کی  ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نشے میں مبتلا  افراد کے علاج معالجے کے لئے بھی لائحہ عمل تیارکیا جائے اور انہیں معاشرے کے کارآمد شہری بنایا جائے۔ڈاکٹر کاظم نیاز نے پتنگ بازی اور اس سے جڑے کاروباری افراد کیلئے  معقول پالیسی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ 

مزید :

صفحہ اول -