حکومت ہر فورم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرتی رہے گی‘ سید فخر امام 

حکومت ہر فورم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرتی رہے گی‘ سید فخر امام 

  

کبیروالا(تحصیل رپورٹر) وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک وتحقیق سید فخرامام نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی حمایت کیلئے ثابت قدم ہے اور حکومت ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتی رہے گی تاکہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کارروائیوں کا احساس دلایا جا سکے،اقوام متحدہ کی واضح قراردادیں ہونے کے باوجود کشمیریوں کو بنیادی حق خودارادیت سے محروم رکھا جا رہا ہے،ان خیالات کا ظہار انہوں نے کبیروالا شہر میں سید گروپ کے دیرینہ رہنما حکیم رب نوازکے بھائی کی وفات (بقیہ نمبر49صفحہ 7پر)

پر اظہار تعزیت کرنے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی مظالم کے سامنے بر سر پیکار اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔وفاقی وزیر قومی تحفظ خوراک وتحقیق سید فخرامام نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اراکین پر بھی زور دیا کہ وہ بھارتی مقبوضہ کشمیر سے قابض افواج کے انخلاء اور کشمیریوں کو خود ارادیت کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر محمد افضل خان بلوچ،نمبردار غلام احمد خان بھٹہ،ملک خالد شفیق،ملک طاہر حسین تھہیم،رانا عابد مصطفےٰ،رانا کاشف منور اور دیگر بھی موجود تھے۔

فخر امام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -