جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم‘ عملہ تعینات

 جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم‘ عملہ تعینات

  

 ملتان (وقا ئع نگار) سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی کی ہدایت پر جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ میں کمانڈ ایند کنٹرول ہیلتھ سنٹر بنا دیا گیا، تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام ہسپتالوں مراکز صحت اور صحت کے دیگر منصوبوں کی جامع مانیٹرنگ اور میڈیا مانیٹرنگ کے لئے سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی کی ہدایات پر جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ میں  کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں سٹاف کی تعیناتی کا عمل (بقیہ نمبر50صفحہ 7پر)

بھی مکمل کر لیا گیا ہے،اس حوالے سے سیکشن آفیسر جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی کی خصوصی کاوشوں اور ہدایات پر قائم کئے جانے والے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر کے ہسپتالوں،مراکز صحت اور صحت کے منصوبوں  کو مانیٹر کیا جائے گا،کمانڈ اینڈ کنٹرول ہیلتھ سنٹر میں سٹاف کی تعیناتی بھی کر کے آپریشنل بھی کر دیا گیا ہے

عملہ تعینات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -