وسیلہ تعلیم سکیم: ضلع خانیوال میں 500 سے زائد خواتین کو ریلیف فراہم
خانیوال(نامہ نگار+نمائندہ پاکستان) حکومت کی خصوصی ہد ایت پر ضلع بھر کی آٹھ ہزار خواتین کووسیلہ تعلیم سکیم کے تحت رقم کی ادائیگی کا کام جاری ہے اور ابتک 500سے زائد خواتین اس سکیم سے مستفیدہوچکی ہیں۔اس بات کا انکشاف بی آئی ایس پی کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹرحسنین رضا نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کے اس سکیم میں ایسی خواتین اہل ہونگیں جن کی رجسٹر یشن بی آئی ایس پی کے تحت پہلے ہوچکی ہے اُنہوں نے مزید بتایا کہ دسمبر (بقیہ نمبر51صفحہ 7پر)
20تک 5ہزارخواتین کی رجسٹریشن کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سکیم کو متعارف کروانے کا مقصد چائلڈلیبر کا خاتمہ ہے جس کے تحت 6افراد پرمشتمل کنبہ کہ ہر بچی کو2ہز ار ماہانہ جبکہ ہر بچے کو 1500 روپے ماہانہ دئیے جائیں گئے تاکہ وہ سرکاری،پرائیوئٹ رجسٹر یشن سکولز اور دینی مد ارس میں تعلیم حاصل کر سکیں اس موقع پر قلز م بشیراحمد،حاجی عنبر بشیراحمد،محمد خالد چوہدری،محمد عبداللہ ملتزم، چوہدری مز مل بھنڈر بھی موجود تھے۔
وسیلہ تعلیم