مسجد سے نمازی کے 20 لاکھ روپے چوری

مسجد سے نمازی کے 20 لاکھ روپے چوری

  

ملتان (وقا ئع نگار) غلہ منڈی خریداری کیلئے آنے والا بیوپاری کا 20 لاکھ روپے بھرا تھیلا وضو کرتے  ہوئے نامعلوم چور نے چوری کرلیا۔معلوم ہوا ہے تھانہ ممتاز آباد کے علاقے علی منڈی میں حاصلپور ضلع بہاولپور کا رہائشی (بقیہ نمبر66صفحہ 7پر)

آصف مختلف خریداری کیلئے آیا۔ مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے گیا جیسے میں وضو کرنے لگا۔تو اس دوران 20 لاکھ روپے سے بھرا  پیسوں کا تھیلا  بھی اپنے ساتھ رکھا اور جب وضو کرنے کے بعد دیکھا تو  تھیلا غائب تھا۔شور شرابہ مچا۔مگر پیسوں ک سراغ نہیں لگ سکا۔مذکوڑہ بیوپاری کے مطابق  کسی نامعلوم شخص نے تھیلا چوری کر لیا ھے۔اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر آگئی۔جس نے حسب روایت کاغذی کارروائی کے بعد آصف نامی شخص کو گھر بھیج دیا۔ تاہم اصل حقائق پولیس کو تفتیش کے بعد معلوم ہو نگے۔

چوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -