جمشید دستی‘ دو ساتھیوں کیخلاف ڈکیتی کا  مقدمہ‘ ہائی کورٹ میں کل کیس کی سماعت

جمشید دستی‘ دو ساتھیوں کیخلاف ڈکیتی کا  مقدمہ‘ ہائی کورٹ میں کل کیس کی ...

  

 ملتان (خصوصی رپو رٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس فاروق حیدر نے سابق رکن قومی اسمبلی و عوامی راج پارٹی (بقیہ نمبر68صفحہ 7پر)

کے سربراہ جمشید احمد دستی کے ساتھیوں کے خلاف آئل ٹینکر چوری اور ڈکیتی کے مقدمہ میں ضمانتوں کی درخواستیں سینئر جج کو بھجوا دی ہیں۔ مقدمہ میں ملوث دو ملزمان محمد اکبر اور ریاض کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری عدالت عالیہ کے ایک بنچ جبکہ ملزم اعظم کی دیگر بنچ میں زیر سماعت ہے۔ جس پر 28 جنوری کو سماعت ہونا ہے۔ ملزمان کے کونسل باصر خان سکھانی نے ضمانتوں کی درخواستیں یکجا طور پر سماعت کرنے کی استدعا کی تھی جو منظور کرلی گئی۔ملزمان نے موقف اختیار کیا کہ جمشید خان اور اس کے ساتھیوں کے خلاف پولیس تھانہ سٹی مظفر گڑھ نے ایف آئی آر نمبر 20 درج کی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ مقدمہ سیاسی بنیادوں پر درج کیا گیا تھا۔

سماعت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -