تعلیمی بورڈ ڈیرہ: انٹر میڈیٹ امتحانات  کیلئے داخلہ فارم‘ فیس شیڈول میں توسیع

  تعلیمی بورڈ ڈیرہ: انٹر میڈیٹ امتحانات  کیلئے داخلہ فارم‘ فیس شیڈول میں ...

  

 ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ‘ سٹی رپورٹر) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں (بقیہ نمبر31صفحہ 6پر)

 شرکت کے لیے داخلہ فارم اور فیس شیڈول میں توسیع کر دی گئی ہے جو امیدواران اور ادارے داخلہ فارم اور فیسیں جمع نہیں کر ا سکے وہ نئے شیڈول کے مطابق داخلہ فارم بورڈ ہذا کی متعلقہ برانچ میں جمع کروا سکتے ہیں یہ بات کنٹرولر امتحانات مرزا محمد ظہیر اصغر نے پی بی سی سی کے مراسلہ نمبر13-sy/PBCC/LHRکی روشنی میں کہی انہوں نے بتایا کہ نہم و دہم کے داخلہ فارم اور فیسیں ریوائزڈ شیڈول 16نومبر 2020سے16جنوری 2021تک سنگل فیس کے ساتھ جمع کرا سکتے ہیں جبکہ 17فروری2021سے 26فروری2021تک ڈبل فیس کے ساتھ اور اسی طرح 27فروری س2021سے 9مارچ 2021 تک تین گنا فیس کے ساتھ فارم بورڈ ہذا کی متعلقہ برانچ میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔مرزا محمد ظہیر نے بتایا کہ میٹرک داخلہ فارم کی تاریخ میں توسیع کے ساتھ ساتھ انٹرمیڈیٹ کے داخلہ فارم کی وصولی میں بھی توسیع کر دی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ14-sy/PBCC/LHR مراسلہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ جو امیدواران یا ادارے داخلہ فارم جمع نہیں کرا سکے وہ 4جنوری 2021سے 5مارچ2021 تک سنگل فیس کے ساتھ جبکہ 6مارچ 2021سے 16مارچ 2021تک ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ ساتھ اسی طرح 17مارچ 2021سے 30مارچ2021تک تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرا سکیں گے انہوں نے بتایا کہ امیدواران داخلہ فارم بورڈ کی ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pkپر آن لائن فل کرکے ہارڈ کاپی بورڈ ہذا کی متعلقہ برانچ میں جمع کرائیں تاکہ وہ امیدواران امتحان کا حصہ بن سکیں۔ 

توسیع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -