عوامی مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کررہے ہیں‘ منصور احمد خان 

عوامی مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کررہے ہیں‘ منصور احمد خان 

  

مظفر گڑھ‘ خان گڑھ‘ اڈا گل والا (نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) تحریک انصاف کے ایم پی اے نوابزادہ منصور احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ھے کہ لوگوں نے ہمیں عز ت بخشی اور ہمارے  خدمت کا موقع دیا ھے۔اور ھم عوام کی امنگوں پر پورا اتریں گے۔ عوامی مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رھے ھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹاؤن کمیٹی خان گڑھ کے ڈیلی ویجز ملازمین کو جلد تنخواہوں کی فراہمی بارے ڈی سی مظفر گڑھ کو کہا ھے۔اس کے(بقیہ نمبر33صفحہ 6پر)

 علاوہ شہر کو گندگی سے پاک کرنے کے لیے چیف آفیسر عثمان سرویا کو سختی سے تنبیح کی ھے۔ انشا اللہ بہت جلد ٹاؤن کمیٹی کے مسائل حل ھو جائیں گے۔ مقامی ایم پی اے کا یہ بھی کہنا تھا کہ علاقے میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ھیں۔ دو کروڑ کی لاگت سے  پل کھنکڑ سے جھوک بھٹہ لنک روڈ کی تعمیر کا کام جاری ھے۔ اس کے علاوہ یو سی غضنفرگڑھ میں ایک کروڑ چھیاسی لاکھ روپے کی خطیر رقم سے  نالی سولنک اور مختلف ترقیاتی کام جاری ھے۔ جس سے عوام کی مشکلات میں کافی حد تک کمی آئے گی۔ نوابزاہ منصور احمد خان کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ خان گڑھ کی یونین کونسل غضنفرگڑھ کے علاقہ  میں کئی سال بعد ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے جس پرعلاقہ مکینوں شاہد، ریاض، قاسم، مجاہد، احمد سعید و دیگرکی جانب سے بھی خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔ گزشتہ ادوار میں اس علاقے کو صوبائی حکومتوں کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہا ہے، لیکن اب پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اینوابزادہ منصور احمد خان کی جانب سے اپنے کوٹہ فنڈ سے اس علاقے میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے، یونین کونسل غضنفر گڑھ کی گلیوں میں نالیاں اور سولگیں کی تعمیر کی جارہی ہے۔ رکن پنجاب اسمبلی نوابزدہ منصور احمد خان کی جانب سییونین کونسل غضنفرگڑھ کیلے ایک کروڑ 86 لاکھ کے ترقیاتی کاموں کیلیفنڈ منظور کرائے گئے ہیں اوراس منصوبے کے لیے اپنے مختص فنڈ سے70 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں،جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

منصور احمد خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -