اپوزیشن جماعتوں کا اصل ہدف صرف این آر او‘ شبیر علی قریشی

         اپوزیشن جماعتوں کا اصل ہدف صرف این آر او‘ شبیر علی قریشی

  

کوٹ ادو‘ مظفر گڑھ(بیورو رپورٹ‘ تحصیل رپورٹر)وفاقی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں جتنی جماعتیں ہیں اتنے ہی بیا نیے ہیں،استعفے دئیے نہ لانگ مارچ کیا، نہ ہی تحریک عدم اعتماد لانے میں کامیاب  ہوں گے،پارلیمنٹ کے باہر ناکام اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر بھی ناکام ہی ہوگی، وزیر اعظم عمران خان کسی صورت اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،پنجاب کابینہ نے  چوک سرور شہید کو تحصیل بنانے(بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)

 کی منظوری دیدی ہے،کوٹ ادو ضلع بھی جلد بن جائے گا،حلقہ کیلئے میگا پراجیکٹس لائے جا رہے ہیں، الیکشن میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سفر جاری ہے،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز 12 کروڑ کی لاگت سے کوٹ ادو پل 64 سے نور شاہ کارپٹ روڈ کا سنگ بنیاد رکھنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے ڈاکو انقلابی بن گئے ہیں لیکن اپوزیشن کبھی بھی عوامی مہم نہیں چلا سکتی، عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے سڑکوں پر نکلتے ہیں لیکن یہ لوگ کرپشن بچانے کے لیے نکل رہے ہیں اس لیے عوام کبھی ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے، بد قسمتی سے اپوزیشن کا ہدف صرف این آر او ہے جو کہ وہ لوگوں اور ملک کی معیشت کی قیمت پر حاصل کرنا چاہتے ہیں،اپوزیشن چاہے جتنے جلسے کرے لیکن وزیر اعظم عمران خان انہیں کوئی این آر او نہیں دیں گے،انہوں نے کہا کہ  الیکشن میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سفر جاری ہے چوک سرور شہید کو تحصیل بنانے کیلئے پنجاب کابینہ نے منظوری دے دی ہے  جس پر اب جلد ہی کام شروع کردیا جائے گا جبکہ کوٹ ادو بھی جلد ضلع بن جائے گا،الحمدللہ آج 12 کروڑ کی لاگت سے کوٹ ادو پل 64 سے نور شاہ کارپٹ روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیاہے،مذکورہ روڈ جوکہ عرصہ دراز سے ناقابل سفر تھا  اس روڈ کی تعمیر سے کوٹ ادو ملتان کا سفر انتہائی کم ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہحلقہ میں 18کروڑ کی لاگت سے 58کلومیٹر سوئی گیس کے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں،ایک ارب روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبے جاری ہیں،98 کروڑ روپے کی لاگت سے کوٹ ادو شہر میں گلیوں نالیوں کا کام جلد شروع ہوگا، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عمران خان کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی جانب گامزن کر رہی ہے، ہماری حکومت جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمہ کے لئے بھرپور توجہ دے رہی ہے اور اربوں روپے کی لاگت سے پراجیکٹ جاری ہیں، پاسپورٹ آفس مکمل طور پر تیار ہو چکا ہے،ریلوے لائن کی مغربی آبادی کیلئے  ٹبہ کربلا سے ڈیرہ پھاٹک تک پختہ کارپٹ روڈ بھی تعمیر کیا جا رہا ہے جبکہ ریلوے پھاٹک کلمہ چوک سے پل گارڈر تک ریلوے لائن کے دونوں اطراف گرین بیلٹ بھی بنایا جائے گا جس کیلئے سروے ہو چکاہے، انہوں نے کہا کہ منڈی مویشی والی جگہ پر شہریوں کی تفریح کے لئے پارک تعمیر کیا جائے گا،ٹیکنیکل کالج کو اپ گریڈ کر کے یو ای ٹی کے کیمپس جبکہ یونیورسٹی کیمپس بھی آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ مظفرگڑھ سے بیورو رپورٹ‘تحصیل رپورٹر کے مطابق متحد مشائخ علما کے وائس چیئرمین ابوہریرہ نے ایک وفد کی صورت میں وزیر مملکت میاں شبیر علی قریشی کی  دعوت پر ان سے ملاقات کی،انہوں نے کہا کہ ہم میاں شبیر علی قریشی کی کاوش کو سراہتے ہوئے  ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انہوں نے ہمارے کہنے  پر جہاں جہاں بھی بجلی کے پول کی ضرورت تھی،بجلی کے پول مہیا کیے ہے اور وہاں پر بجلی بھی فراہم کی،میاں شبیر علی قریشی  نے کہا ہے کہ ہم مل کر مظفرگڑھ کی خدمت کریں گے،جب تک آپ جیسے لوگ ہمارے ساتھ ہیں،آخر میں انہوں نے وائس چیئرمین ابوہریرہ  کا شکریہ ادا کیاہے وہ ہماری دعوت پر ہمارے پاس تشریف لے کر آئے،انہوں نے ہمیشہ مظفرگڑھ میں امن کی فضا برقرار رکھی ہے۔

شبیر قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -