کوٹ ادو: ڈاکوؤں کا نوجوان پر تشدد‘ موٹر سائیکل‘ نقدی چھین کر فرار 

کوٹ ادو: ڈاکوؤں کا نوجوان پر تشدد‘ موٹر سائیکل‘ نقدی چھین کر فرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) مسلح ڈاکوؤں نے نوجوان سے موٹرسائیکل نقدی موبائل فون چھین لیا،مزاحمت پر تشدد بھی کیا،نامعلوم شہری کے گھر سے نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکل کے کاغذات وگھریلو سامان لے گئے، نامعلوم چور کاشت کار کے بھانہ سے تو قیمتی بکرے چوری کر کے فرار ہوگئے، بیلنے سے گنے چوری اٹھانے سے منع کرنے پر مسلح رشتہ داروں کا محنت کش پر حملہ کر دیا، پسٹل کے بٹ بھی مارتے رہے، پسٹل لے کر واردات کی نیت سے گھومنے والے کو پولیس (بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)
نے دھر لیا، تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ گجرات کا رہائشی محمد اکرم گبول گزشتہ شب اپنیموٹرسائیکل نمبری 4190 ایم ایچ ایل پر اپنے گھر چاہ حبیب والا جا رہا تھا کہ بستی غریب آباد کے قریب 2نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موٹرسائیکل موبائل فون چھین لیا مزاحمت پر اس کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، تھا نہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ بستی اڑا وارڈ نمبر 4 کے رہائشی خرم شہزاد سہرانی کے گھر رات کی تاریکی میں نامعلوم چور داخل ہوگئے اور گھر سے نقدی ایک لاکھ48 ہزار 3تولہ طلائی زیورات موٹرسائیکل نمبر 2776 ایم ایل ایچ کیو کے کاغذات ایل ای ڈی ودیگر گھریلو سامان چوری اٹھا کر لے گئے تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع ٹبہ مستقل درمیانی میں تنویر احمد لانگ کے بھانہ مویشی  سے نامعلوم چور 2بکرے 75ہزار چوری کر کے لے گئے، تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ موضع لون والا میں  سید فیاض شاہ کے گنا بیلنا سے اس کا رشتہ دار شکیل شاہ کا بیٹا جمیل شاہ گنے چوری کرتا تھا جسے فیاض شاہ نے منع کیا تو وہ طیش میں آگیا اور اپنے ساتھیوں شکیل شاہ، الیاس شاہ، محمد واجد عرف وجی شاہ نے ڈنڈوں سوٹوں سے اسے لہولہان کردیا، پولیس صدر کوٹ ادو نے دوران گشت پسٹل لے کر واردات کی نیت سے گھومنے والے بیٹ انگڑ اکے محمد نوید موہانہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ  سے پسٹل اور گولیاں برآمد کرلیں، پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔
تشدد