رحیم یار خان: 8 وارداتیں‘  ملزم نقدی‘ زیورات‘ سامان لیکر فرار 

رحیم یار خان: 8 وارداتیں‘  ملزم نقدی‘ زیورات‘ سامان لیکر فرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان (بیورو رپورٹ‘ نمائندہ پاکستان) چوری کی 8 وارداتیں ملزمان نقدی طلائی زیورات موٹر سائیکل پیٹر انجن چرا کر فرار ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات موضع رحموں کے رہائشی محمد حماد کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزمان سہیل احمد وغیرہ نے 17 ہزار 300 روپے کی نقدی چرا لی دوسری واردات قاضی طاہر شہید کے رہائشی مختیار احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 2 لاکھ 81 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات چرا لیے تیسری واردات چک 19 (بقیہ نمبر38صفحہ 6پر)
کے رہائشی محمد شکیل کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 14 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چوتھی واردات ظفر آباد کے رہائشی طارق امین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 25 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا پانچویں واردات احمد پور لمہ کے رہائشی ہاشم نواز کے ساتھ پیش آئی جہاں ملزم مٹھو نے 65 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا چھٹی واردات 120 اڈا کے رہائشی محمد وقاص کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 85 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا ساتویں واردات سلطان ٹان کے رہائشی سیف الرحمن کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان 65 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا جبکہ آٹھویں واردات چک 83 کے رہائشی ندیم اختر کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 50 ہزار روپے مالیت کا پیٹر انجن چرا لیااور فرار ہوگئے مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
8 وارداتیں