نشتر ہسپتال: زیر علاج مردہ قرار دی گئی خاتون ز ندہ‘ عملے کی دورڑیں 

  نشتر ہسپتال: زیر علاج مردہ قرار دی گئی خاتون ز ندہ‘ عملے کی دورڑیں 

  

 ملتان (وقا ئع نگار)نشتر ہسپتال میں زیر علاج مردہ قرار دی جانے والی خاتون زندہ ہوگئی۔ڈاکٹروں  کی جانب سے خاتون کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بھی جاری۔دل کی ڈھڑکن چلنے پر مریضہ کو دوبارہ داخل کرکے علاج شروع کردیا گیا۔معلوم ہوا(بقیہ نمبر41صفحہ 6پر)

 ہے نشتر ہسپتال میں گولی لگنے سے 35 سالہ راحیلہ بی بی کو سوموار کے روز  تشویش ناک حالت میں داخل کروایا گیا۔جہاں اسکو وارڈ نمبر چھ میں علاج کی بھرپور سہولت دی گئی۔گزشتہ روز تقریبا صبح دن گیارہ بجے وارڈ کے ڈاکٹروں نے زیر علاج مذکورہ مریضہ کو چیک کیا۔تو اس کو مردہ قرار دے دیا۔جس پر ورثا نے روم دھونا شروع کردیا۔کچھ دیر بعد ورثا کے شک ہونے پر ای سی جی کی گئی۔جس میں دل کی دھڑکن چلنے کے آثار نظر آئے۔اس کے بعد ڈاکٹروں نے راحیلہ بی بی کو طبی سہولیات دینا شروع کردی۔مگر ٹھیک دن دو بجے دوبارہ چیک کرنے پر ڈاکٹروں مذکورہ مریضہ کو دوسری بار مردہ قرار دے دیا۔جس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی بنا دیا گیا۔جیسے ہی لاش کو سٹریچر پر ڈال کر سرد خانہ منتقل کرنے کیلئے تحرک کیا۔تو اسی دوران مردہ خاتون راحیلہ نے اپنا ہاتھ کھڑ اکردیا۔خاتون کے زندہ ہونے پر ورثا نے شور مچا دیا۔دوبارہ دل کی دھڑکن چیک کی گئی۔ خاتون کو دوبارہ  داخل کرکے علاج شروع کردیا ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کا دماغ گولی لگنے سے ختم ہوگیا ہے۔اور وہ بے ہوشی کی حالت میں ہے۔

دوڑیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -