خانیوال: 53 سال سے قائم جنازہ گاہ مسمار  سیوریج پانی سے سبزیوں کی کاشت شروع

خانیوال: 53 سال سے قائم جنازہ گاہ مسمار  سیوریج پانی سے سبزیوں کی کاشت شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 خانیوال (نمائندہ پاکستان)بااثر قبضہ مافیا نے بستی چن شاہ میں 53 سال سے قائم جنازہ گاہ کو مسمار کردیا گیا ہے، جنازہ گاہ میں سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت (بقیہ نمبر43صفحہ 6پر)
شروع کردی  ہے،تفصیل کے مطابق بااثر قبضہ مافیا نے جنازہ گاہ کو بھی نہ بخشا بااثر قبضہ گروپ نے مبینہ طورپر ریلوے عملہ سے ملی بھگت کرکے بستی چن شاہ کے قبرستان کی جنازہ گاہ کو مسمار کرنے کے بعد وہاں سیوریج گا گندا پانی چھوڑ دیا جس کے باعث قبروں کا تقدس بری طرح پامال ہورہا ہے۔اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ قبضہ مافیا نے 53 سال سے بنائی گئی قدیمی جنازہ کو مسمار کرکے وہاں سیوریج کے پانی سے سبزیاں لگادی جس کے باعث قبروں کا تقدس بری طرح پامال ہورہا ہے۔جبکہ قبضہ مافیا نے جنازہ گاہ میں لگے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی درخت بھی کاٹ لئے ہیں اہل علاقہ کی جانب سے منع کرنے پر قبضہ مافیا کی جانب سے انہیں قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔اہل علاقہ نے مزید بتایاکہ جنازہ گاہ میں سیوریج کا گندہ پانی چھوڑنے کی وجہ سے علاقہ میں تعفن پھیل چکا ہے اور علاقہ مکین مختلف قسم کے وبائی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خانیوال آغاظہیر عباس شیرازی سے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرنے اور جنازہ گاہ کے رقبہ کو واگزار کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مسمار