پیرا میڈیکس کو ریلیف فراہم کرنے کے  لئے ہر ممکن کوشش کرینگے‘ مسز شاہدہ احمد

پیرا میڈیکس کو ریلیف فراہم کرنے کے  لئے ہر ممکن کوشش کرینگے‘ مسز شاہدہ احمد

  

 خانیوال(بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے پنجاب اسمبلی میں پیرامیڈیکس(بقیہ نمبر1صفحہ 6پر)

 کو درپیش مسائل کے حوالے سے کوالیفائیڈ ڈسپنسر، لیب ٹیکنیشین،ڈینٹل ٹیکنیشین جو گورئمنٹ اور پرائیوٹ ہسپتالوں میں ہیں ان کوالیفا  ئیڈ،ڈپلومہ ہولڈرز کی کسی بھی فورم پر رجسٹر ہونے اور پیرامیڈیکس کا سروس سٹرکچر کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ پنجاب بھر میں لاکھوں پیرامیڈیکس کو اس حوالے سے مسائل درپیش ہیں۔واضح رہے کہ مسزشاہدہ احمد نے پیرامیڈیکس کے صوبائی کنونشن میں یہ وعدہ کیاتھا کہ وہ ان کے مسائل حل کرانے کے لیے پنجاب اسمبلی میں آواز اٹھائیں گیں۔انہوں نے اس حوالے سے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پیرامیڈیکس کے مسائل اور مطالبات کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں سوال نامہ جمع کرادیاہے حکومت کی پوری کوشش ہوگی کہ ان مسائل کو پوری سنجیدگی سے حل کیاجائے۔

شاہدہ احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -