آزاد جموں و کشمیر الیکشن‘ ابتدائی فہرستوں  کی تیاری کا عمل تیز‘ ووٹ اندراج کے  لئے فوری رابطے کی ہدایت کردی گئی

آزاد جموں و کشمیر الیکشن‘ ابتدائی فہرستوں  کی تیاری کا عمل تیز‘ ووٹ اندراج ...

  

 راجن پور (تحصیل رپورٹر) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر راجن پور اصغر علی(بقیہ نمبر11صفحہ 6پر)

 ڈاہا نے کہا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن مظفر آباد کے جاری کردہ نظر ثانی شدہ اعلان کے مطابق پاکستان میں مقیم مہاجرین، کشمیر کی ابتدائی فہرستوں کی تیاری کا عمل مطابق نظر ثانی شدہ شیڈول یکم فروری،2021 کو مکمل ہو گا۔ نئی ابتدائی فہرستوں کی تیاری کے سلسلے میں شمار کندگان اور سپر وائزر صاحبان سے اپنے ووٹوں کے اندراج کے بارے میں رابطہ کر سکتے ہیں۔ ابتدائی فہرستوں میں 01-03-2020 کے بعد اہل ووٹران کا اندراج کیا گیا ہے۔ متاثرین منگلا ڈیم میر پور آزاد کشمیر جو آزاد جموں و کشمیر ایکٹ 2020 کی دفعہ 21 کی ذیلی دفعہ (2)کی رو سے " جموں " کی کٹیگری میں ان کو ووٹ درج کرانے کا حق دیا گیا ہے ایسے افراد جو خود یا انکے والدین مقبوضہ جموں و کشمیر سے آزاد کشمیر میں آباد ہو گئے تھے اور اب انکی اولاد یں پاکستان میں آباد ہیں کو ووٹ کے اندراج کابطور مہاجر مقیم پاکستان میں نہیں ہو سکے گا بلکہ انہیں آزاد کشمیر میں اپنے مستقل پتہ پر ووٹ درج کرانے کا حق آزاد جموں و کشمیر الیکشن ایکٹ 2020 کی دفعہ 24 کی رو سے دیا گیا ہے۔ ہر وہ شخص جسکے کمپیوٹر ائز شناختی کار ڈ میں مستقل پتہ درج ہو گا اگر کوئی شخص اپنے مستقل پتہ کی بجائے کمپیوٹرائز شناختی کارڈ میں درج عارضی پتہ پر ووٹ کرانا چاہتا ہے تو وہ متعلقہ مستقل پتہ کے انتخابی علاقہ کے رجسٹریشن آفیسر سے تصدیقی سرٹیفیکٹ / NOC حاصل کرے گا اس شخص کا اس علاقہ میں بطور ووٹر درج نہیں ہے۔ کوئی بھی شخص آزاد کشمیر سے NOC حاسل کر کے پاکستان میں ووٹ رجسٹرد کروانے کا اہل نہیں ہو گا۔ آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے قانون کے مطابق تین یونٹس کے لے الگ الگ انتخابی فہرستیں تیاری کی جاتی ہیں۔علاوہ ازیں آزاد جموں و کشمیر کے کمیپوں میں مقیم مہاجرین آمدہ (1989 یا اس کے بعد) میں سے اگر کوئی مہاجر مستقلا یا عارضی طور پر پاکستان میں آباد ہو جاتا ہے۔ تو ایسے مہاجر کا نام پاکستان میں مقیم مہاجرین جموں و کشمیر کی کسی بھی یونٹ کی انتخابی فہرست میں درج نہیں کیا جائے گا۔ نیز آزاد جموں و کشمیر میں کسی کو بھی بطو ر مہاجر الاٹ شدہ زمین کی بنیاد پر مہاجر مقیم پاکستان کی کیٹیگری کی انتخابی فہرستہا میں بطور ووٹر اندراج کا حق حاصل نہ ہو گا۔ بنابریں آزاد کشمیر میں ہونے والی ایسی الاٹمنٹ چٹوں کو بطور ثبوت مہاجرین مقیم پاکستان قبول نہ کیا جائے۔ ابتدائی فہرستوں کی اشاعت اور اعتراضات جمع کرانے، فیصلے اور حتمی فہرست ہائے ووٹران کا شیڈول ا لیکشن کمیشن آزاد جموں کشمیر مظفر آباد نے نظر ثانی شدہ مورخہ 6جنوری2021 کو جاری کر دیا ہے۔

عمل تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -