فوڈ اتھارٹی‘ علی پور کے تاجروں   میں مذاکرات کامیاب‘ دھرنا ختم

  فوڈ اتھارٹی‘ علی پور کے تاجروں   میں مذاکرات کامیاب‘ دھرنا ختم

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے اسسٹنٹ کمشنر علی پور مبین احسن کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی اور (بقیہ نمبر13صفحہ 6پر)

انجمن تاجران علی پور کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے‘ تاجروں نے تین روز سے جاری دھرنا جو کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے توہین آمیز رویے کے خلاف تھا اس کو ختم کر دیا، اسسٹنٹ کمشنر مبین احسن نے فوڈ اتھارٹی اور تاجروں کے مابین حل طلب معاملات طے کرا دیئے۔ مہائدہ کے مطابق فوڈ اتھارٹی کا عملہ کسی تاجر  سے بدتمیزی نہیں کرے گا۔  دکاندار کی پہلی غلطی پر دکاندار کو نوٹس دیا جائے گا جبکہ دوسری غلطی پر دکاندار کو جرمانہ کیا جائے گا اور تیسری غلطی پر دکان کو سیل کر دیا جائے گا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی دکاندار کی مالی حیثیت کا تعین کر کے اور دکاندار کی روزانہ کی اِنکم کو مدنظر رکھتے ہوئے جرمانہ کریگی۔ دکاندار کی کسی بھی قسم کی ملاوٹ ثابت ہو جانے پر تاجر برادری دکاندار کا ساتھ نہیں دے گی۔ تاجروں کو فوڈ اتھارٹی کے ایس او پیز سمجھانے کے لئے تحصیل انتظامیہ کی جانب سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔

دھرنا ختم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -