لوگ فرار‘ پی ڈی ایم غبارے سے ہوا نکل گئی‘ ندیم قریشی 

  لوگ فرار‘ پی ڈی ایم غبارے سے ہوا نکل گئی‘ ندیم قریشی 

  

 ملتان (نیوز  رپو رٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت محمد ندیم قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اور یہ لوگ اب راہ فرار اختیار کررہے ہیں،بلا ول بھٹو نے تحریک عدم اعتماد کی بات کرکے مولانا فضل الرحمن کی سربراہی میں بننے والی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں ملک و قوم کو درپیش معاشی (بقیہ نمبر7صفحہ 6پر)

چیلنجز کے خاتمے کیلئے بلا تفریق آگے بڑھ رہی اور اب وہ ووقت زیادہ دور نہیں رہا جب ملک میں ہر طرف خوشحالی ہی خوشحالی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے موجودہ ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)و پیپلز پارٹی سمیت پی ڈی ایم تحریک میں شامل سیاسی جماعتیں اپنی کرپشن کو چھپانے اور عوامی ہمدردیاں حاصل کرنے کے ساتھ ملک دشمن ایجنڈے پر کار فرما ہیں انہیں کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گی۔محمد ندیم قریشی نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں تک اقتدار کے مزے لوٹنے والے روایتی و موروثی سیاستدان اگر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے حکومت پر دباو بڑھا پائیں گے تو یہ ان کی خام خیالی ہے کیونکہ قوم کی تمام تر ہمدردیاں موجودہ حکومت کے ساتھ اور وہ اب اپنوں کے روپ میں چھپے دشمنوں کو واضع طور پر پہچان چکے ہیں ان کے کسی بھی بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ ملتان کی تا ریخ اور ثقا فت کو عا لمی سطح پر رو شنا س کرا یا جا ئے گا،ہما ری روایات،رہن سہن اور رسو ما ت اس خطے کی پہچا ن ہیں۔وا لڈ سٹی پرا جیکٹ کے تحت ملتان کی تا ریخی عما رتو ں اور مزارا ت کی تز ئین و آ را ئش کر کے ان کے اصل حسن کو اجا گر کیا جا رہا ہے۔او لیا کرا م کے اس شہرکی تا ریخ پر ابھی بہت کا م کر نے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ان خیا لا ت کا ا ظہا رگز شتہ روز ڈ پٹی کمشنر عا مر خٹک کی طرف سے تصنیف مقالا ت ملتان اور ملتان کی تا ریخ کے حوا لے سے کتب دینے کے مو قع پر خطا ب کرتے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ ملتان کی تا ریخ بہت وسیع اور پر امن ہے،یہا ں کے لوگوں نے ہمیشہ پیا رو محبت پیغا م عا م کیا ہے،یہی وجہ ہے کہ اس تا ریخی شہر کو آ ج بھی دنیا بھر میں پہچا نا جاتا ہے۔ہم اپنے خطے کے پر امن امیج کو دنیا بھر میں عا م کر کے اپنے وطن عزیز کا نام روشن کرائیں گے،اس با رے میں تصا نیف ومقا لا جات کی حو صلہ افزائی کی جا ئے گی۔

ندیم قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -