وزیراعلیٰ سے ایم پی اے نشاط خان ڈاہا  کی ملاقات‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ سے ایم پی اے نشاط خان ڈاہا  کی ملاقات‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 خانیوال(نما ئندہ پا کستا ن) ممبر پنجاب اسمبلی حاجی نشاط احمد خان ڈاہا نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے 8 کلب روڈ لاہورمیں ملاقات کی۔ تفصیل کے مطابق ممبر پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 206حاجی نشاط احمد خان ڈاہانے 8کلب روڈ پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی اور اس موقع پر انہوں نے ٹاون کمیٹی عبدالحکیم تحصیل کبیروالہ ضلع خانیوال کو تحصیل کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مطالبہ کو پورا کرنے کے لیے سینئر ممبر ریونیو بورڈ سے فوری مفصل رپورٹ طلب کرلی ہے ایڈیشنل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی پنجاب عرفان احمد کاٹھیا نے سی ایم ڈائریکٹیو نمبرجاری کرتے ہوئے سینئر ممبر ریونیو بورڈ کو اس ضمن میں فوری اور مفصل رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے جبکہ کمشنر ملتان ڈویژن ملتان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال کو بھی اس سلسلہ میں آگاہ کردیا گیا۔ عبدالحکیم کے سیاسی و سماجی شخصیات اور رہائشیوں نے حاجی نشاط احمد خان کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے ٹاون کمیٹی عبدالحکیم کو تحصیل کا درجہ دینے کا دیرینہ مطالبہ فوری پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تبادلہ خیال

مزید :

صفحہ اول -