خانیوال میں آپریشن‘ چھ کینال سرکاری  اراضی واگذار‘ تعمیرات بھی مسمار

  خانیوال میں آپریشن‘ چھ کینال سرکاری  اراضی واگذار‘ تعمیرات بھی مسمار

  

خانیوال(بیورو نیوز+ نامہ نگار+نمائند ہ پاکستان)  ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلع میں سرکاری رقبہ جات ناجائز قابضین سے واگزار کرانے کا(بقیہ نمبر25صفحہ 6پر)

 آپریشن تیز کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر خانیوال بختیار اسماعیل نے نظام آباد کے علاقہ میں گلزار ابراہیم کے سامنے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی افتخار احمد بنگش اور محکمہ ما ل کے عملہ کے ہمراہ ایک بڑی کارروائی کرکے چھ کنال سرکاری رقبہ ناجائز قابضین سے واگزار کروا کر اس پر قائم کی گئی تعمیرات مسمار کر دیں واگزار کرائے گئے رقبہ کی مالیت 60 لاکھ روپے ہے رقبہ بحق سرکار ضبط کر لیا گیا ہے جبکہ ناجائز قابضین کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

اراضی واگذار 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -