گنا خریداری: وزن میں ہیر پھیر پر 2 بروکر گرفتار‘ کنڈے سیل 

    گنا خریداری: وزن میں ہیر پھیر پر 2 بروکر گرفتار‘ کنڈے سیل 

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) کاشتکاروں سے کم ریٹ میں گنا خرید کرنے والے اور وزن میں ہیر پھیر کرنے والے بروکروں کے خلاف آپریشن تا حال جاری ہے‘ 2مزید بروکر گرفتار اور کنڈے سیل کر دیے گئے، تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی سخت ہدایت پر کاشتکاروں سے کم ریٹ میں گندم خرید کرنے اور وزن میں ہیر پھیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں تیزی (بقیہ نمبر22صفحہ 6پر)

آ گئی ہے،گزشتہ شب اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو نے رات بھر چھاپے جاری رکھے اور چھاپوں کے دورانتھانہ سنانواں کے علاقہ ٹبی موچیوالی پر قائم  الکرم کمپیوٹر کانٹا اور لعل میر پر قائم الحسنین کمپیوٹر کانٹا کو سیل کرتے ہوئے  بروکروں رمضان چانڈیہ اور طارق حسین کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ سناواں میں استغاثے بھجوا دئے،پولیس سنانواں  نے ا سسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ کی مدعیت میں دونوں  بروکروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

کنڈے سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -