مظفر گڑھ: تفتیشی افسروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے اہم تربیتی سیشن

 مظفر گڑھ: تفتیشی افسروں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے اہم تربیتی سیشن

  

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر‘ نیوز رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد فیصل رانا کی ہدایات پر ایس پی انوسٹی گیشن مظفرگڑھ جاوید احمد خان کی سربراہی میں پولیس لائنز مظفرگڑھ میں تفتیشی افسران کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ایک اہم تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جہاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ عبدالرحمان بودلہ، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان(بقیہ نمبر24صفحہ 6پر)

 ترین، فارنزک سائنس ایجنسی ڈیرہ غازیخان یونٹ کے انچارج محمد عمر دراز، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد خضر اقبال جبکہ ایم ایس صدر ہسپتال مظفرگڑھ کی نمائندگی ڈاکٹر حافظ عبد المجید نے کی جنہوں تفتیش کی جدید تکنیک اور پراسیکیوشن کے حوالے سے لیکچرز دئیے جہاں فارنزک ایکسپرٹ نے کیس ٹو کیس شواہد اکٹھا کرنے کیلئے اہم لیکچر دیا، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر خضر اقبال نے پراسیکیوشن کی اہمیت کے حوالے جبکہ ڈاکٹر حافظ عبد المجید نے میڈیکو لیگل سرٹیفیکیٹ کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی، تربیتی سیشن میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ عبدالرحمان بودلہ کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ کے تفتیشی افسران محنت سے کام کررہے تاہم ابھی بھی مزید محنت کی ضرورت ہے، کسی شخص کو گناہگار یا بے گناہ کرنے میں جلدی ہرگز نہ کریں تمام تر ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے تفتیش مکمل کریں، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینیئر امجد شعیب خان ترین کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسران قانون کے مطابق شواہد صفحہ مثل مرتب کریں تاکہ مجرمان کو زیادہ سے زیادہ سزا مل سکے، تربیتی سیشن میں ڈی پی او محمد حسن اقبال نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مظفرگڑھ کے تفتیشی افسران کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ذاتی دلچسپی لی اور ایس پی انوسٹی گیشن جاوید احمد خان خراج تحسین کے مستحق ہیں جنکی ذاتی کاوش سے اس بہترین پروگرام کا انعقاد ممکن ہو سکا ان کا مزید کہنا تھا کہ تفتیشی افسران کیلئے تربیتی سیشنز کا انعقاد ریگولر کیا جائیگا۔

تربیتی سیشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -