ذہنی معذور شخص بے دردی سے قتل، مختلف حادثات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق 

ذہنی معذور شخص بے دردی سے قتل، مختلف حادثات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق 

  

رحیم یار خان‘ محسن وال‘ ماچھیوال‘ 

(بقیہ نمبر27صفحہ 6پر)

خانیوال (نمائندہ پاکستان‘ بیور ورپورٹ‘ نامہ نگار)  102 پندرہ ایل گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا‘ نواحی گاوں 102 پندرہ ایل میں گولی لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رائفل صاف کرنے کے دوران پیش آیا، جاں بحق شخص کی شناخت 25 سالہ عاصم رشید ولد محمد رشید کے نام سے ہوئی، پولیس کے م طابق نعش کوپوسٹمارٹم کروایا جائے گا،اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے،ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ بوریوالا روڈ 535 ای بی کھیتوں سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، پولیس تھانہ ماچھیوال نے قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے۔ ماچھیوال کی حدود مین بوریوالہ روڈ 535 ای بی کے قریب گندم کے کھیت سے عبدالطیف جٹ عرف طیفا سکنہ172 ڈبلیو بی ٹھینگی کی لاش برآمد ہوئی پولیس تھانہ ماچھیوال نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ذرائع کے مطابق عبدالطیف جٹ جس کا ذہنی توازن مبینہ طور پر درست نہ تھا چند روز قبل اچانک گھر سے غائب ہو گیا تھا جس کی لاش کھیتوں سے برآمد ہو گئی جبکہ مبینہ طور پر لاش پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے. ایس ایچ او تھانہ ماچھیوال رانا فرخ سجاد نے کہا کہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر مزید حقائق کی روشنی میں کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے کمسن بچے سمیت 2 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق ٹریفک کا پہلا حادثہ چوک بہادر پور کے رہائشی 8 سالہ جہانگیر کے ساتھ پیش آیا جسے سڑک کراس کرنے کے دوران تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا حادثہ کوٹ سمابہ کے رہائشی 65 سالہ شاہنواز کے ساتھ پیش آیا جو اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا ورثا نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبر نہ ہو پائے اور دم توڑ گئے۔ تحصیل خان پور کے علاقہ ہاکڑا پھاٹک کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی زد میں آکر 60 سالہ نامعلوم خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی۔اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی لاش تحویل میں لیکر شناخت کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی جس کی تاحال شناخت نہ ہو پائی ہے۔

حادثے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -