جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے‘ ایڈیشنل آئی جی
ملتان (وقا ئع نگار) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے اردل روم میں پولیس افسران(بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)
کی سزاں پر اپیلوں کی سماعت کی۔اردل روم میں انسپکٹرز سمیت 32 پولیس اہلکاروں کی سزاؤں پر حتمی احکامات جاری کئے گئے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے مرتکب اہلکاروں کے سخت احتساب کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔وردی کو خدمت کے بجائے طاقت کے غلط استعمال کا ذریعہ بنانے والوں کی فورس میں گنجائش نہیں۔اردل روم سزاں کے ساتھ پولیس ملازمین کے جائز مسائل کے حل کا بھی پلیٹ فارم ہے۔عوام کی خدمت اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی ہی پولیس کا نصب العین ہونا چائیے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے متعدد ملازمین کی سزاں پر ریلیف فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کئے پولیس افسران دفاتر اور تھانوں کے ماحول خوشگوار بنائے آر پی اوسائلین کیلئے معقول انتظار گاہیں سائے دار بیٹھنے اور پینے کے صاف پانی کا اہتمام کیا جائے۔ ادھر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان ستارہ امتیاز نے کہا ہے عوام کو ریلیف دینے کیلئے جنوبی پنجاب کے ایک انچ پر ناجائز قبضہ برداشت نہیں کرینگے جرائم پیشہ افراد معاشرے کا ناسور ہیں انکو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے کہا کہ عوام باشعور شہری کا ثبوت دیتے ہوئے شرپسند عناصر کی نشاندھی کرکے پولیس کا ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں جنوب پنجاب کے ضلعی پولیس سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان اضلاع کے ڈی پی اوز نے شرکت کی جبکہ اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس آپریشنز جنوبی پنجاب سید غضنفر علی شاہ بھی اجلاس میں شریک تھے۔اس موقع پر ڈی پی اوز بہاولپور،رحیم یار خان،مظفرگڑھ اور لیہ کی جانب سے امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں امن و امان کیلئے جرائم کی شرح کم کرنا اولین ترجیح ہے اس ضمن میں تمام پولیس سربراہان قبضہ مافیا اور سنگین مقدمات کے اشتہاریوں کیخلاف گھیرا تنگ کریں۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے مزید کہا کہ کچے کے علاقوں میں گینگز کے خاتمے کیلئے جامع آپریشنز کئے جارہے ہیں۔کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ ضلعی پولیس سربراہان عوام سے موثر رابطے استوار کرکے فورس کا مثبت امیج اجاگر کریں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہونے کے ساتھ فورس کا مورال بھی بلند کیا جاسکے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ہمارا مشن تھانے اور ناکے شہریوں کیلئے خوف کے بجائے تحفظ کی علامت بنانا ہے اس مقصد کیلئے فرسودہ طریقہ تفتیش کو ترک کرکے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حقائق کی تلاش کو ترجیح بنایا جائے۔دریں اثنا ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب آفس میں اردل روم کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے اردل روم میں پولیس افسران کی سزاں پر اپیلوں کی سماعت کی۔اردل روم میں انسپکٹرز سمیت 32 پولیس اہکاروں کی سزاں پر حتمی احکامات جاری کئے گئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے مرتکب اہلکاروں کے سخت احتساب کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ وردی کو خدمت کے بجائے طاقت کے غلط استعمال کا ذریعہ بنانے والوں کی فورس میں گنجائش نہیں تاہم اردل روم سزاں کے ساتھ پولیس ملازمین کے جائز مسائل کے حل کا بھی پلیٹ فارم ہے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی ہی پولیس کا نصب العین ہونا چائیے۔بعد ازاں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس نے متعدد ملازمین کی سزاں پر ریلیف فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔
ایڈیشنل آئی جی