وزیر اعلیٰ سندھ کا ڈاؤیونیورسٹی پروجیکٹس کیلئے چالیس کروڑ روپے امداد کا اعلان 

وزیر اعلیٰ سندھ کا ڈاؤیونیورسٹی پروجیکٹس کیلئے چالیس کروڑ روپے امداد کا ...

  

کراچی (این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈا ؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر انتظام سندھ انفیکشئیس ڈیز ہسپتال نیپا چورنگی کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاؤیونیورسٹی  کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی اور ہسپتال کا عملہ بھی موجود تھا وزیراعلیٰ نے ہسپتال کی کارکردگی اور مریضوں کو دی جانے والی سہولتوں پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا کہ ڈاؤیونیورسٹی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی طرح بہترین انداز میں کام کر رہی ہے،انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج کی ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اس ضمن میں حکومت ڈاؤ یونیورسٹی سے مکمل معاونت کرے گی،مریضوں کے علاج میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔قبل ازیں  وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈاو یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں ڈاؤ بائیو فارما سیوٹیکل مینو فیکچرنگ فیسیلٹی اور ڈاؤ ریسرچ اینڈ ڈائیگناسٹکس کمپلیکس کے افتتاح کے بعد خطاب میں یونیورسٹی کے دو مختلف پرجیکٹس کیلئے چار سو ملین (چالیس کروڑ) روپے کی گرانٹ  دینے کا اعلان کیا اور تقریب میں موجود سیکریٹری ہیلتھ سندھ ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی کو ہدایت کی اس ضمن میں کاغذی کارروائی مکمل کرکے پیش کریں تاکہ کابینہ کی منظوری کے بعد اس پر عمل درآمد کے تقاضے پورے کیے جائیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ 

مزید :

صفحہ آخر -