پختون ایس ایف کا آن  لائن سمسٹر امتحان کیخلاف  احتجاجی مظاہرہ

پختون ایس ایف کا آن  لائن سمسٹر امتحان کیخلاف  احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن پشاور یونیورسٹی نے ان لائن امتحان سمسٹر فیس اور دیگر مطالبات کے حوالے سے یونیورسٹی روڈکو بند کر کے احتجاج ریکارڈ کیا احتجاج میں کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی  جبکہ سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلیئے بند کیا گیا تھا جسکی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی مظاہرین نے کچھ دیر یونیورسٹی کے باہر مظاہر ہ کرنے کے بعد وائس چانسلر دفتر تک  واک کیا اور وہاں احتجاج ریکارٖڈ کروایا مظاہرے کی قیادت فیڈریشن کے جنرل سیکٹری ملک خسنین،سینئر نائب صدر مدرار خان،انفارمیشن سیکٹری بابر خورشید اور دیگر عہدیداران نے کی مظاہرے کے شرکاء کہنا تھا کہ ان لائن  امتحانات کی متعلق یونیورسٹی انتظامیہ کی پالیسی واضح نہیں جسکی وجہ سے طلباء میں بے چینی پائی جاتی ہے  جبکہ کورونا وباء سے متاثرہ طلباء کے سمسٹر فیس اور سالانہ سسٹم کی 50فیصد فیس بھی تا حال یونیورسٹی کی جانب سے معاف نہیں کیے گئے جو سرا سر نصافی ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان لائن امتحان سے متعلق پولیسی واضح کرنے سمیت سمسٹر فیس اور سالانی فیس 50 فیصد معاف کیا جائے  اور یونیورسٹی  ٹرانسپورٹ بحال کی جائے تاہم مظاہرین کا وائس چانسلر سے ملاقات   کی جسمیں وائس چانسلر نے طلباء کے جائز مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر  پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن نے اختجاج ختم  کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوئے۔

مزید :

صفحہ آخر -