حیدرآباد:انڈس ہائی وے پر مسافرکوچ کی کار کو ٹکر،3 افراد جاں بحق
حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈس ہائی وے پر مسافرکوچ کی کار کو ٹکرکے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق کار میں سوارخاندان کراچی سے لاڑکانہ جارہاتھاکہ انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ نے کار کوٹکر ماردی ،حادثے میں تین افراد جاں بحق اورایک زخمی ہو گیا، جاں بحق اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔